کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے 2 اضلاع میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 6 افراد کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشیمر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے 2 اضلاع میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 6 افراد کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اطلاعات  کے مطابق فوجی نے کشمیر کے  ضلع گاندر بل اور ضلع رام بن مجموعی طور پر 6 افراد کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ واضح رہے کہ کشمیر میں 5 اگست کو خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے تاحال کرفیو نافذ ہے، اشیائے خورد و نوش میں کمی اور جان بچانے والی ادویہ کا فقدان پیدا ہوگیا ہے، کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہیں، ذرائع آمدورفت معطل اور مواصلاتی نظام منقطع ہے۔

News Code 1894141

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =