28 ستمبر، 2019، 1:54 PM

امریکہ کا سعودی عرب میں جدید میزائل سسٹم اور ریڈار نظام نصب کرنے کا فیصلہ

امریکہ کا سعودی عرب میں جدید میزائل سسٹم اور ریڈار نظام نصب کرنے کا فیصلہ

امریکہ نے سعودی عرب کے بادشاہ کی درخواست پر سعودی عرب میں مزید 200 فوجی اہلکارتعینات کرنےاور جدید میزائل سسٹم اور ریڈار نظام سینٹینل نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکہ نے سعودی عرب کے بادشاہ کی درخواست پر سعودی عرب میں مزید 200 فوجی اہلکارتعینات کرنےاور جدید میزائل سسٹم اور ریڈار نظام سینٹینل نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ سعودی سرزمین پر اپنی فوجی قوت میں اضافے کے لیے پیٹریاٹ میزائل اور جدید راڈار نظام سینٹینل نصب کرے گا جس سے  سعودی عرب کے فضائی اور میزائل نظام کو تقویت حاصل ہو گی اور 200 امریکی فوجی بھی سعودی عرب میں تعینات ہوں گے۔

اس حوالے سے امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب امریکہ سے پہلے ہی 2 پیٹریاٹ میزائل اور ایک ٹرمینل ہائی آلٹیٹیوڈ ڈیفنس سسٹم  تھاڈ کی خریداری کا معاہدہ کر چکا ہے تاہم ابھی ان کی فراہمی نہیں ہوسکی۔ امریکی فوجیوں اور جنگی ساز و سامان کی تعیناتی سعوی فرماں روا کی درخواست پر کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت بھی امریکہ کے ہزاروں فوجی خلیج فارس میں آئل ٹینکرز کی نقل و حمل کو محفوظ بنانے کے لیے سعودی عرب، بحرین اور قطر میں موجود ہیں ۔

News ID 1894135

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha