مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے ضمن میں سویڈن کے وزیر اعظم اسٹفن لوون نے ایران کے صدرحسن روحانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ صدر حسن روحانی نے اس ملاقات میں ایران اور سویڈن کے سیاسی ، تجارتی اور صنعتی شعبوں میں تعلقات کو مثبت قراردیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایٹمیم عاہدے سے امریکہ کے یکطرفہ طور پر خارج ہونے کے بعد باہمی تجارتی تعلقات میں کمی واقع ہوئی ہے اور امریکہ کے دباؤ ميں دونوں ممالک کےتعلقات متاثر نہیں ہونے چاہییں ۔ اس ملاقات میں سویڈن کے وزیر اعظم نے ایک اعلی وفد کے ہمراہ اپنے تہران کے دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اور دیگر مالک کی پالیسیاں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے ضمن میں سویڈن کے وزیر اعظم نے ایران کے صدرحسن روحانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News ID 1894042
آپ کا تبصرہ