اقوام متحدہ کا یمن کی طرف سے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملے روکنے کا استقبال

اقوام متحدہ نے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط کی طرف سے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملوں کو بند کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے امن و صلح کے لئے اہم قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط کی طرف سے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملوں کو بند کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے امن و صلح کے لئے اہم قراردیا ہے۔ اقوام متحدہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمنی تنظیم انصار اللہ کی حملے متوقف کرنے کی تجویز ان کے پختہ عزم کا مظہر ہے اور سعودی عرب کو یمن کی اس تجویز سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے سعودی عرب کو امن کی مشروط پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملوں کو بند کررہا ہے اگر سعودی عرب نے یمنی وعام کے خلاف جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری رکھا تو اسے منہ توڑ جواب دےگا۔

News Code 1893965

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =