مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 12 میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کامران چورنگی پر گاڑی پر فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 30 بور پستول استعمال کی گئی، ملزمان نے گاڑی پر 5 سے 6 گولیاں چلائیں، فائرنگ کرنے والے ملزمان نے ہیلمٹ اور نقاب پہنا ہوا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد گلستان جوہر بلاک 15 کے رہائشی ہیں۔
کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 12 میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
News ID 1893960
آپ کا تبصرہ