بھارتی سرکار کا کشمیریوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کا منصوبہ

بھارتی سرکار نے حکومت اور بی جے پی کےخلاف تنقید کرنے والے کشمیریوں کے پاسپورٹ کو منسوخ کرنے کا منصوبہ بنا لیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  بھارتی سرکار نے حکومت اور  بی جے پی کےخلاف تنقید کرنے والے کشمیریوں کے پاسپورٹ کو منسوخ کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جموں کے ایس ایس پی یوگل منہاس کا کہنا ہے کہ پانچ افراد کی پاسپورٹ منسوخی کے عمل کا جلد آغاز ہو گا۔ کویت اور متحدہ عرب امارات میں رہنے والے دو کشمیریوں کی سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے مقدمہ درج کیا گیا۔دنیا نیوز  کے مطابق بیرون ملک مقیم کشمیریوں نے کشمیر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سرکار کے کردار پر تنقید کی تھی۔ 2014ء میں مودی کے اقتدار میں آنے سے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی گرفتاریوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ 

News Code 1893600

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =