مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیر کی بگڑتی صورتحال کو علاقائی امن کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں اُنہیں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کےمطابق اس موقع پر جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ قوم نے کشمیر آور کےدوران کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرکے دنیا کو بھرپور پیغام دیا۔
آپ کا تبصرہ