مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی اور اس کی اتحاد ہندو دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس کے جبر و استبداد کا 24 دن جاری ہے۔ بھارتی فوج کے لاک ڈاؤن سے کشمیر میں لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاء، دواؤں اور بنیادی ضروریات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ تعلیمی ادارے، دکانیں، بازار بدستور بند اور مواصلاتی ذرائع معطل ہیں، ٹی وی چینلز اور اخبارات کی بندش پر بھی بدستور پابندی جاری ہے۔
کشمیر کے لوگ جیلوں میں قید اپنے بچوں کی خیریت کے لیے پریشان ہیں، بھارتی فوج نے 23 دن کے دوران حریت رہنماؤں سمیت 10 ہزار سے زائد کشمیریوں کو حراست میں لیا ہے۔
آپ کا تبصرہ