9 اگست، 2019، 9:50 PM

پاکستان نے بھارت سے درآمدات اور برآمدات پر مکمل پابندی عائد کردی

پاکستان نے بھارت سے درآمدات اور برآمدات پر مکمل پابندی عائد کردی

پاکستانی کابینہ نے بھارت کے ساتھ دوطرفہ تجارت معطل کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد وزارت تجارت نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی کابینہ نے بھارت کے ساتھ دوطرفہ تجارت معطل کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد وزارت تجارت نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے  کے ردعمل میں بھارت سے درآمدات اور برآمدات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہےتاہم اس پابندی سے افغانستان کے ساتھ ہونے والی تجارت متاثر نہیں ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے سمجھوتہ ایکسپریس اور تھر ایکسپریس بند کرنے کا معاملہ کابینہ اجلاس میں رکھ دیا، کابینہ نے سمجھوتہ ایکسپریس اور تھر ایکسپریس بند کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی۔ بعدازاں وزارت تجارت نے وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق بھارت سے دوطرفہ تجارت کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت سے دوطرفہ تجارت غیر معینہ مدت کے لیے معطل کی گئی ہے جب کہ بھارت اور اسرائیل سے اشیاء کی درآمدت پر مکمل پابندی ہوگی۔

News Code 1892819

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha