سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس کے بعد بس سروس بھی معطل

پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس اور تھر ایکسپریس کی بندش کے بعد پاکستان بھارت دوستی بس سروس کو بھی بند کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس اور تھر ایکسپریس کی بندش کے بعد پاکستان بھارت دوستی بس سروس کو بھی بند کردیا ہے۔

پاکستانی وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان بھارت دوستی بس سروس کو بند کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ جمعہ کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس اور تھر ایکسپریس کی بندش کے فیصلے کی توثیق کی گئی تھی۔ وفاقی کابینہ نے بھارت کے ساتھ تجارت کے خاتمے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جس کے بعد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔

News Code 1892825

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =