پاکستان کا سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اعلان

پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید نے مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے تناظر میں سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان  کے وزیر ریلوے شیخ رشید نے مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے تناظر میں سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند کر دیا ہے، جب تک میں وزیر ریلوے ہوں سمجھوتہ ایکسپریس نہیں چل سکتی، کشمیر سے متعلق بھارت کے غیر ذمے دارانہ اقدام پر یہ فیصلہ کیا گیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ اگلے 6 ماہ سے تین سال بہت سخت ہوں گے اور جنگ ہوسکتی ہے، پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو یہ آخری جنگ ہوگی، کشمیر یروشلم نہیں ہے، پاکستان اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، عالم اسلام کی ہمدردیاں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، پاک فوج نے کہا ہے ہم کشمیر کے لیے آخری حد تک جائیں گے، مودی کی سیاست بابری مسجد سے شروع ہوئی اور لال چوک سرینگر میں ختم ہوگی۔

News Code 1892795

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =