مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے خواتین کو مرد سرپرست کی اجازت لیے بغیر پاسپورٹ حاصل کرنے اور بیرون ملک سفر کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سعودی حکومت جنس کی تفریق کے بغیر اب ہر اس شہری کو پاسپورٹ جاری کردے گی جو اس سلسلے میں درخواست دے گا۔ سعودی عرب کے ذرائع کے مطابق پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے والی خواتین کی عمر 21 برس مقرر کی جارہی ہے۔
سعودی عرب کی حکومت نے خواتین کو مرد سرپرست کی اجازت لیے بغیر پاسپورٹ حاصل کرنے اور بیرون ملک سفر کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
News ID 1892628
آپ کا تبصرہ