11 جولائی، 2019، 12:37 AM

لیبیا میں باغی کمانڈر جنرل حفترکے مسلح کیمپ سے فرانسیسی میزائل برآمد

لیبیا میں  باغی کمانڈر جنرل حفترکے مسلح کیمپ سے فرانسیسی میزائل برآمد

لیبیا کے باغی فوجی جنرل حفتر کے مسلح کیمپ سے فرانس کے 4 ٹینک شکن میزائل ملے ہیں جبکہ جنرل حفتر کو سعودی عرب اور امارات کی حمایت بھی حاصل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے باغی فوجی جنرل حفتر کے مسلح کیمپ سے فرانس کے 4 ٹینک شکن میزائل ملے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومتی فورسز سے برسرپیکار  اور سعودی عرب کے حمایتی باغی جنرل حفتر کے حامی فوجویں کے ٹھکانوں سے ملنے والے غیر استعمال شدہ 4 اینٹی ٹینک میزائل کے فرانس کی ملکیت ہونے کے شواہد مل گئے ہیں۔

امریکی ساختہ چاروں میزائل گزشتہ ماہ جنرل حفتر کے کیمپ سے ملے تھے اور جس کا امریکا نے واشنگٹن میں معائنے کے بعد اعلان کیا تھا یہ میزائل فرانس نے خریدے تھے، فرانس کی جانب سے بھی اس کی تصدیق کردی گئی ہے۔

تاہم فرانس نے اقوام متحدہ کی جانب سے باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ یہ میزائل انسداد دہشت گردی کے دوران فورسز کی حفاظت کے لیے تھے اور ان میزائلوں کو جلد ہی ناکارہ بنایا جانا تھا۔

واضح رہے کہ یورپی ممالک  سعودی عرب کے ساتھ ملکر لیبیا میں باغیوں کی حمایت کررہے ہیں۔

News Code 1892056

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha