پاکستان الیکش کمیشن کا مسلم لیگ (ن) سے جواب طلب

پاکستان الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدارت سے ہٹانے کی درخواست پر ن لیگ سے جواب طلب کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدارت سے ہٹانے کی درخواست پر ن لیگ سے جواب طلب کرلیا۔ پاکستان چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے مریم نواز کو ن لیگ کی نائب صدارت سے ہٹانے کی درخواست کی سماعت کی۔ ن لیگ کی جانب سے جہانگیر جدون اور مریم نواز کی جانب سے بیرسڑ ظفر اللہ پیش ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کی نمائندگی حسن مان نے کی۔ ن لیگ اور مریم نواز کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی کاپی طلب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تاحال پٹیشن کی کاپی نہیں ملی ہے، جب کاپی ملے گی تو جواب جمع کرائیں گے۔الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے وکلاء کو پٹیشن کی کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 25 جون تک ملتوی کردی۔ الیکشن کمیشن نے ن لیگ کو پٹیشن کی کاپی اور ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ن لیگ سے آئندہ سماعت پر جواب مانگ لیا۔

News Code 1891438

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =