6 جون، 2019، 11:51 AM

سری لنکا کا جعلی خبریں شائع کرنے والے کو 5 سال قید کی سزا دینے کا اعلان

سری لنکا کا جعلی خبریں شائع کرنے والے کو 5 سال قید کی سزا دینے کا اعلان

سری لنکا کی حکومت نے سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلانے اور نفرت آمیز مواد شائع کرنے والے کے لیے 5 سال قید کی سزا متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکا کی حکومت نے سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلانے اور نفرت آمیز مواد شائع کرنے والے کے لیے 5 سال قید کی سزا متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق سری لنکا کی حکومت کی جانب سے یہ قدم ایسٹر خودکش حملوں کے بعد سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلانے اور تشدد پر اکسانے کا مواد شائع کرنے کے تناظر میں اٹھایا گیا۔

حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ کابینہ نے قائم مقام وزیر قانون کی اس تجویز کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مجرم کو قید کے ساتھ 10 لاکھ روپے تک جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔

News Code 1891135

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha