30 مئی، 2019، 11:34 AM

قطر کے وزیر اعظم کی او آئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت

قطر کے وزیر اعظم کی او آئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت

قطر کے وزیر اعظم عبداللہ بن نصر بن خلیفہ آل ثانی او آئی سی سربراہ اجلاس میں قطری وفد کی قیادت کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزیر اعظم عبداللہ بن نصر بن خلیفہ آل ثانی او آئی سی سربراہ اجلاس میں قطری وفد کی قیادت کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق جون 2017 ءمیں سعودی عرب کے بائیکاٹ کے بعد قطری سربراہِ حکومت کا یہ پہلا دورہ ہے۔ سعودی عرب کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے جون 2017ء میں قطر سے تمام تعلقات منقطع کردیئے تھے اور اپنے ملک میں قطری شہریوں کے داخلے پربھی پابندی عائد کی تھی۔مکہ میں ہونے والے سربراہ اجلاس میں قطر کی شرکت پر امریکہ نے خیر مقدم کیا گیا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کو او آئی سی کے ذریعہ تحفظ فراہم کررہا ہے۔

News ID 1890946

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha