20 مئی، 2019، 3:50 PM

تاجیکستان کی جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران 29 داعش دہشت گرد ہلاک

تاجیکستان کی جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران 29 داعش دہشت گرد ہلاک

تاجیکستان کی جیل میں خطرناک داعش دہشت گرد قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 3 سکیورٹی گارڈ اور 29 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تاجیکستان کی جیل میں خطرناک داعش دہشت گرد قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 3 سکیورٹی گارڈ اور 29 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تاجیکستان کی جیل میں داعش قیدیوں کے 2  گروہوں کے درمیان جھگڑا ہوا، ایک گروہ نے 3 سیکیورٹی گارڈ کو چھریوں کے وار کر کے ہلاک کیا اور سرکاری اسلحہ چھین کر مخالف قیدی گروہ پر فائرنگ کرکے 5 کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی گارڈ کی ہلاکت کے بعد جیل میں مزید نفری طلب کی گئی، سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 24 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جس کے بعد جیل میں صورت حال پر قابو پالیا گیا۔ اس جیل میں  داعش سے منسلک1500  خطرناک قیدی موجود ہیں۔واضح رہے کہ  داعش دہشت گرد تنظیم کو امریکہ اور سعودی عرب نے عراق اور شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے تشکیل دیا تھا۔

News ID 1890682

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha