مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک شناہن سے ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ کا ایران کے ساتھ جنگ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات واضح کردی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، جس کے بعد واشنگٹن میں موجود سینئر حکام نے ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی راہیں تلاش کرنی شروع کردیں۔ امریکی اخبار کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے اس بیان کا مطلب اپنے عرب ساتھیوں کو اس بات سے آگاہ کرنا ہے کہ وہ ایران پر دباؤ ڈالنے والی امریکی کوششوں میں شدت لا کر اسے تنازع میں تبدیل نہیں کرنا چاہتے۔ اس سے قبل امریکی خفیہ ایجنسیوں نے خلیج فارس میں ایران کے ساتھ محاذ آرائی کو امریکہ کے لئے مفید قرار نہیں دیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک شناہن سے ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ کا ایران کے ساتھ جنگ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
News Code 1890630
آپ کا تبصرہ