16 مئی، 2019، 12:17 PM

کشمیر میں مزید 4 علیحدگی پسند ہلاک

کشمیر میں مزید 4 علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج اورعلیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ کے دوران مزید 4 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام  کشمیر میں بھارتی  فوج  اورعلیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ کے دوران مزید 4  علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران  4  علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا۔پلوامہ کے علاقے دالی پورہ میں بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے ان چار علیحدگی پسندوں کو ہلاک کر دیا۔فوج نے آپریشن کے دوران ایک گھر کو بھی تباہ کر دیا مقامی انتظامیہ نے پلوامہ میں کرفیو نافذ کر کے موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس معطل کر دی ہے۔

News ID 1890566

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha