سعودی عرب کا اپنی 2 تیل بردار کشتیوں پرحملےکا اعتراف

سعودی عرب نے اعتراف کیا ہے کہ امارات کی بندرگاہ فجیرہ کے قریب اس کی 2 تیل بردار کشتیوں کو تخریبی کارروائی کانشانہ بنایا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے انرجی کے وزیر خالد الفالح نے اعتراف کیا ہے کہ امارات کی بندرگاہ فجیرہ کے قریب اس کی 2 تیل بردار کشتیوں کو تخریبی کارروائی کا نشانہ بنایا گيا ہے۔ خالد الفالح نے کہا کہ حملے میں سعودی عرب کی تیل بردار کشتیوں کو کافی نقصان پہنچا ، البتہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اس سے قبل امارات کی وزارت خارجہ نے بھی فجیرہ کے قریب اپنی 4 تیل بردار کشتیوں پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس حملےمیں کشتیوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

News Code 1890478

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 16 =