مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کیوبا کے بارے میں امریکی پالیسیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ دوسرے ممالک میں مداخلت اور ان کے خلاف اپنی معاندانہ پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہے جو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کیوبا کے خلاف امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں اور ایران اس موقع پر کیوبا کی حکومت اور عوام کی حمایت کرتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کیوبا کے بارے میں امریکی پالیسیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
News ID 1890392
آپ کا تبصرہ