کشمیر میں حکمراں جماعت بی جے پی کے مقامی رہنما ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی رہنما گل محمد میر کو اُن کے گھر میں مسلح افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی رہنما گل محمد میر کو اُن کے گھر میں مسلح افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں مسلح افراد نے بی جے پی کے ضلعی نائب صدر  گل محمد میر کو گھر کے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

نامعلوم مسلح افراد بی جے پی گل محمد میر کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے اور جاتے ہوئے ان کی گاڑی بھی لے گئے، بی جے پی رہنما کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں طبی امداد کے دوران وہ دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تعداد 3 تھی جن کی تلاش کے لیے چھاپہ مار کارروائی جا رہی ہے، اہل خانہ اور علاقہ مکینوں کے بیان کی روشنی میں تحقیقات کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

News Code 1890282

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =