یمنی فورسز کے حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک

یمنی فورسز نے سرحدی شہر نجران میں سعودی عرب کے فوجیوں کے خلاف کارروائی کی ، جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سرحدی شہر نجران میں سعودی عرب کے فوجیوں کے خلاف کارروائی کی ، جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سرحدی شہر نجران میں یمنی فورسز اور قبائل کی کارروائی کے نتیجے میں درجنوں سعودی مزدور اور کرائے کے فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کو 4 سال سے زائد عرصہ ہوگیا ہے جس میں اب تک کئی ہزار افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں ۔ یمن پر وحشیانہ اور مجرمانہ اقدامات کے باوجود سعودی عرب اپنے شوم مقاصد تک نہیں پہنچ سکا۔

News Code 1890261

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =