18 اپریل، 2019، 2:30 PM

پیرو کے سابق صدر نے خودکشی کرلی

پیرو کے سابق صدر نے خودکشی کرلی

لاطینی امریکی ملک پیرو کے سابق صدر نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خودکشی کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لاطینی امریکی ملک پیرو کے سابق صدر ایلن گارسیا نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خودکشی کرلی۔ اطلاعات کے مطابق  ایلن گارسیا 1985 سے 1990 اور 2006 سے 2011 تک پیرو کے صدر رہے تھے۔ ان کو بدعنوانی کے الزامات کا سامنا تھا اور ان پر الزام تھا کہ انہوں نے برازیلی تعمیراتی کمپنی کو ملک میں بڑے پیمانے پر سرکاری کاموں کے ٹھیکوں کے عوض اس سے رشوت وصول کی تھی۔پولیس گارسیا کو گرفتار کرنے پہنچی تو انہوں نے خود کو گولی مارلی جس کے بعد گارسیا کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگئے۔

News Code 1889801

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha