14 اپریل، 2019، 6:35 PM

پاکستان میں شریف خاندان نے کرپشن اور بدعنوانی کی بنیاد رکھی

پاکستان میں شریف خاندان نے کرپشن اور بدعنوانی کی بنیاد رکھی

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں شریف خاندان نے مالی بد عنوانی اور کرپشن کی بنیاد رکھی جب کہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کے لیے جعلی اکاؤنٹس بنائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں شریف خاندان نے مالی بد عنوانی اور کرپشن کی بنیاد رکھی جب کہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کے لیے جعلی اکاؤنٹس بنائے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان پر 2 خاندان حکمران رہے، 10سال میں قرضوں میں 60 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا، پرویز مشرف کے دور میں نواز شریف کو این آر او دیا گیا، شریف خاندان نے ملک میں کرپشن کی بنیاد رکھی جب کہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کے لیے جعلی اکاؤنٹس بنائے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف پر بھی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، حدیبیہ پیپرز مل کے مالک نوازشریف تھے جب کہ ہل میٹل میں بھی وہی طریقہ اپنایا گیا جو حدیبیہ میں تھا۔

News Code 1889701

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha