14 اپریل، 2019، 6:30 PM

تحریک انصاف کو بھی حکومت کرنے کے 5 سال ملنے چاہییں

تحریک انصاف کو بھی حکومت کرنے کے 5 سال ملنے چاہییں

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت گرانا مسائل کا حل نہیں لہذا ہماری حکومت کو بھی 5سال کا موقع ملنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت گرانا مسائل کا حل نہیں لہذا ہماری حکومت کو بھی 5سال کا موقع ملنا چاہیے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ میری نظرمیں نیب خود مختارادارہ ہے، فیصلے کرنے میں آزاد ہے، نیب کرپشن ختم کرنے میں مدد کرے، عوام کو امید ہے نیب کرپشن فری پاکستان بنانے میں کردار ادا کرے گا جب کہ کرپشن کا تدارک تحریک انصاف کا ایجنڈا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیورو کریسی کا کام حکومت کی پالیسی پر عمل کرنا ہے، بیورو کریسی کا فرض ہے حکومت کی پالیسی کو عملی جامہ پہنائے جب کہ بیوکریسی میں بہت اچھے افسران ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پچھلے 10سال کی حکومت نے معیشت کو تباہ کیا، ملک پر قرضوں کا بوجھ بہت ہے، پچھلے 10سال میں ریکارڈ قرض لیا گیا لہذا مہنگائی کی وجہ 8ماہ کی پی ٹی آئی حکومت کو قرار نہیں دیا جاسکتا، اسحاق ڈار نے ڈالر کو اپنی پالیسی کے مطابق روکے رکھا، 2018 میں عوام نے تحریک انصاف کو منتخب کیا، ہماری حکومت کو بھی 5سال ملنے چاہئیں، 5 سال کے بعد عوام جو فیصلہ کریں گے قبول ہوگا تاہم حکومت گرانا مسائل کا حل نہیں۔

News Code 1889699

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha