12 اپریل، 2019، 11:08 AM

امریکہ ، ایرانی سپاہ کے خلاف مہم جوئی کے سنگین نتائج کا ذمہ دار

امریکہ ، ایرانی سپاہ کے خلاف مہم جوئی کے سنگین نتائج کا ذمہ دار

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام خط میں تاکید کی ہے کہ امریکہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف مہم جوئی کے سنگین نتائج کا ذمہ دار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس کے نام خط میں تاکید کی ہے کہ امریکہ ،سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف مہم جوئی کے سنگین نتائج کا ذمہ دار ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کی طرف سے بیشمار بین الاقوامی قوانین کی صریخ خلاف ورزیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کے امریکہ کے غیر قانونی ،تحریک آمیزاور خطرناک اقدام سے علاقائی اور عالمی امن خطرے میں پڑ گیا ہے۔ امریکہ نے ایک ملک کی سرکاری فوج کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرکے عالمی قوانین کی سنگين خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے جس کے سنگين نتائج کا ذمہ دار بھی امریکہ ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ اس سے قبل بھی امریکہ نے ایران اور دیگر ممالک کے خلاف  یکطرفہ پابندیاں عائد کرکے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی ہیں اور اب ایرانی سپاہ  کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرکے امریکہ نے اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کی آشکارا خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔

ایرانی وزير خارجہ نے کہا ہے کہ ایران نے بھی جوابی کارروائی میں امریکی حکومت اور امریکی فوج کی مرکزی کمانڈ سینٹکام اور اس سے وابستہ تمام امریکی فوجی اہلکاروں کو دہشت گرد قراردیا ہے امریکہ کی مرکزی فوجی کمانڈ مغربی ایشیائی علاقہ میں دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہے اور اس خطے میں عام شہریوں اور غیر نظامیوں کو اپنی بربریت اور دہشت گردی کا نشانہ بنارہی ہے۔

امریکی مرکزی کماںڈ سینٹکام سے ایران کی قومی سلامتی اور ایرانی و غیر ایرانی افراد کی جان کو شدید خطرات لاحق ہوئے ہیں ،جس میں ایران کے مسافر طیارے کے مسافروں کا قتل عام بھی شامل ہے۔ امریکہ کی مرکزي کمانڈ سینٹکام  یمن سمیت کئی ممالک کے عام شہریوں کے قتل عام میں ملوث ہے جس کی بنا پر ایران نے اسے دہشت گرد قراردیا ہے سینٹکام بالواسطہ اور بلاواسطہ دہشت گردانہ اقدامات میں ملوث ہے ایران کا یہ اقدام امریکہ کے غیر قانونی اقدام کے جواب میں ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزير خارجہ کا خط اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سکیورٹی کونسل کی سند کے عنوان سے ثبت ہوجائےگا۔

News ID 1889627

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha