رہبر معظم کی فوج کے چيف آف اسٹاف کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید امداد رسانی پر تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں ایرانی فوج کے چيف آف اسٹاف کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید امداد فراہم کرنے پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں ایرانی فوج کے چيف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری  کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید امداد فراہم کرنے پر تاکید کی ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: موصولہ اطلاعات کے مطابق دو شمالی صوبوں مازندران اور گلستان  کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کی بے حد ضرورت ہے لہذا فوج نے متاثرہ علاقوں میں جو کام اب تک انجام دیئے ہیں ان کے ساتھ مزید اقدامات انجام دئیے جائیں تاکہ سیلاب سے  متاثرین کے آلام کو کم کیا جاسکے۔

News Code 1889096

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =