23 مارچ، 2019، 10:35 PM

رہبر معظم کی سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کےعوام کو امداد پہنچانے پر تاکید

رہبر معظم کی سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کےعوام کو امداد پہنچانے پر تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کے عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے تمام اداروں پر زوردیا ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں کے عوام کی امداد کے لئے اپنے تمام وسائل سے استفادہ کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے تمام اداروں پر زوردیا ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں کے عوام کی امداد کے لئے اپنے تمام وسائل سے استفادہ کریں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صوبہ مازندران اور صوبہ گلستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب اور اس کے نتیجے میں زراعت اور گھروں کو پہنچنے والے سنگين نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: ہم اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ علاقوں کے عوام کے ساتھ ہیں اور حکومت کے تمام ادارے عوام کے آلام کو کم کرنے کے سلسلے میں اپنی تمام ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے امدادی کارروائیوں میں مشغول ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حکومت ، اس سے وابستہ اداروں اور عوام کے تمام طبقات پر زوردیا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ تمام صوبوں میں امداد بہم پہنچانے کے سلسلے میں گہری توجہ مبذول کریں۔

News ID 1889089

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha