مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں کامیاب آپریشن کر کے 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے دہشت گرد 4 مغوی ایرانی فوجیوں کے ہمراہ پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے 3سے 4 کلومیٹر دور آپریشن کیا جہاں ان کا دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد چاروں مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا اور جنہیں ایرانی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ