مہر خبررساں ایجنسی نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے نئے ہجری شمسی سال کی آمد کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نئے سال میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور کرنسی کو متعادل بنانے پر توجہ مبذول کی جائےگی۔ صدر روحانی نے کہا کہ ہم دشمن کے ساتھ اقتصادی جنگ میں مصروف ہیں اس جنگ میں ہر ایرانی کو اپنا نقش ایفا کرنا پڑےگا۔ صدر نے کہا کہ وہ نئے سال میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے ، کرنسی کی قیمت کو متعادل بنانےاور ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستی کو فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اقتصادی مشکلات کے علل اور اسباب پر توجہ دینی چاہیے اور مسائل کو خلط ملط کرنے سے پرہیز کران چاہیے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے نئے ہجری شمسی سال کی آمد کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نئے سال میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور کرنسی کو متعادل بنانے پر توجہ مبذول کی جائےگی۔
News ID 1889019
آپ کا تبصرہ