مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسزکی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

مغربی کنارے میں چاقو حملےکے شبہے میں اسرائیلی فورسز نے فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مغربی کنارے میں چاقو حملےکے شبہے میں اسرائیلی فورسز نے فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے علاقہ وادالحصین میں پیش آیا۔ جہاں پر اسرائیلی فورسز نے چاقو حملے کے شبہے میں ستائیس سالہ فلسطینی نوجوان ياسر فوزی الشويکی کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ دوسری جانب قبلہ اول مسجد الاقصیٰ کے صحن میں اسرائیلی پولیس چوکی پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں چوکی میں آگ لگ گئی۔ جس کے بعد اسرائیلی فورسز نے مسجد الاقصیٰ کے دروازے بند کرکے حملے کےالزام میں متعدد فلسطینی نوجوان کو گرفتارکرلیا۔

News Code 1888796

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =