صدر حسن روحانی نے حضرت امام حسین (ع) اور حضرت عباس (ع) کے حرمین کی زیارت کی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نےکربلائے معلی میں حضرت امام حسین (ع) اور حضرت عباس (ع) کے حرمین کی زیارت کی ۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نےکربلائے معلی  میں حضرت امام حسین (ع) اور حضرت عباس (ع) کے حرمین کی زیارت کی ۔ صدر حسن روحانی اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ عراق کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ جہاں انھوں نے عراق کے صدر برہم صالح اور وزير اعظم عادل عبدالمہدی سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ صدر حسن روحانی آج کربلائے معلی پہنچے جہاں کربلا کے گورنر نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور اس کے بعد صدر حسن روحانی نے حضرت امام حسین (ع) اور حضرت عباس (ع) کے حرمین کی زیارت کی۔

News Code 1888795

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =