مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے نائب وزير اعظم عبداللہ بن حمد العطیہ نے قطر کے اخبار لوسیل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فاش کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے خلاف 4 عرب ممالک کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی بہت بڑی توہین کی ہے۔اس نے کہا کہ 4 عرب ممالک کی رفتار قطر کے ساتھ توہین آمیز تھی ان کی رفتار قطر کے ساتھ عربوں جیسی رفتار نہیں تھی بلکہ ان کی رفتار نہایت ہی پست تھی۔
اس نے کہا کہ سعودی عرب قطر پر حملے کے سلسلے میں امریکہ کے سبز چراغ کا منتظر تھا لیکن ایسا نہیں ہوا ۔ اور امریکی صدر ٹرمپ ہمیشہ سعودی عرب کی توہین کرتے ہیں ۔
آپ کا تبصرہ