مہر خبرررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علمدار (ع) کی زیارت کے لئے کربلائے معلی پہنچ گئے ہیں۔ صدر حسن روحانی ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ عراق کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ جہاں انھوں نے عراق کے صدر برہم صالح اور وزير اعظم عادل عبدالمہدی سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کربلائے معلی پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1888789
آپ کا تبصرہ