مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے جبکہ کئی سڑکیں مٹی کے ڈھیر تلے دب گئیں اور تیز ہواؤں کی وجہ سے کئی درخت اُکھڑ گئے جس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق برازیل میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلے میں کئی گاڑیاں بہہ گئیں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اب تک کئی گھروں کونقصان پہنچ چکا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1888784
آپ کا تبصرہ