پاکستان اسلامی تعاون تنظیم کا نائب چیئرمین منتخب

پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی پارلیمانی یونین کی جنرل باڈی کی ڈپٹی چیئرمین کی نشست حاصل کر لی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی پارلیمانی یونین کی جنرل باڈی کی ڈپٹی چیئرمین کی نشست حاصل کر لی۔ اس حوالے سے کیے جانے والے باضابطہ اعلان کے مطابق مراکش کے شہر رباط میں جاری 4روزہ کانفرنس کے پہلے دن پاکستان، اسلامی تعاون تنظیم کی پارلیمانی یونین کی جنرل باڈی کا نائب چیئرمین منتخب ہو گیا۔ اسلامی تعاون تنظیم کی پارلیمانی یونین تنظیم کے رکن ممالک کی پارلیمنٹس پر مشتمل ہوتی ہے، اس کا قیام 1999 میں ایران میں عمل میں آیا تھا جب اس کا صدر دفتر تہران میں واقع تھا۔ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی فوج کے غیر انسانی سلوک پر اسلامی تعاون تنظیم کی پارلیمانی یونین میں پاکستان کی جانب سے جمع کرائی گئی 2 قراردادوں کو بھی منظور کرلیا گیا۔

News Code 1888780

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =