پاکستان میں خواتین کو خود مختار کرکے معاشی مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ خواتین کو خود مختار کرکے معاشی مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ خواتین کو خود مختار کرکے معاشی مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دہائیوں میں پاکستان نے دہشت گردی میں اضافہ دیکھا۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستانی فوج اور عوام نے دہشت گردی کو چیلنج کے طور پر قبول کیا۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان میں بحالی کا محور خواتین کے لیے تربیتی پروگرامز ہیں، خواتین کو خودمختارکر کے معاشی مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام خواتین کومعاشی آزادی مہیا کررہا ہے جبکہ یوتھ پروگرام کے ذریعے پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

News Code 1888776

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =