23 فروری، 2019، 4:04 PM

ایرانی بحریہ کی ولایت 97 فوجی مشقوں کا دوسرا دن

ایرانی بحریہ کی ولایت 97 فوجی مشقوں کا دوسرا دن

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی ولایت 97 مشقوں کے دوسرے دن، سمندری دفاع کے انواع و اقسام کے میزائل اور تارپیڈو استعمال کئے گئے اور فرضی دشمنوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی ولایت 97 مشقوں کے دوسرے دن، سمندری دفاع کے انواع و اقسام کے میزائل اور تارپیڈو استعمال کئے گئے اور فرضی دشمنوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔ فوجی مشقوں کے دوسرے دن مختلف قسم کے تارپیڈوز استعمال ہوئے۔ طارق آبدوز نے الیکٹریک تارپیڈو کو فائر کیا اور غدیر نامی آبدوز نے بھی والفجر تارپیڈو کو فائر کیا۔ واضح رہے کہ تارپیڈو دھماکہ کرنے والا ایک ایسا ہتھیار ہے جو سمندر سے اور سمندر کے اندر فائر کیا جاتا ہے۔ ان مشقوں کے دوران قادر اور قدیر نامی دو کروز میزائلوں کو بھی پہلے سے طے شدہ اہداف کی جانب فائر کیا گیا۔

ایرانی بحریہ کی بحری مشقیں 2 ملین مربع کلو میٹر پر محیط ہیں جن کا سلسلہ اتوار کے روز بھی جاری رہےگا۔ بحری مشقوں میں ایران کی جدید آبدوز فاتح کو بھی شامل کیا گيا ہے اور ایران کی مسلح افواج کے تمام یونٹ حصہ لے رہے ہیں۔ ان بحری مشقوں میں جدید ترین ہتھیاروں کے تجربات کئے جا رہے ہیں اور ایران کی آبی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اپنی تونائيوں کا جائزہ لیا جارہاہے۔

News ID 1888320

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha