مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور روس نے اقوام متحدہ کی جانب سے طالبان رہنماؤں پر لگائی گئی سفری پابندیوں کو ختم کرنے کے آپشن پر اتفاق کیا ہے تاکہ وہ افغان امن مذاکرات میں شرکت کرسکیں۔
امریکہ کی جانب سے افغانستان امن مذاکرات کے لیے نامزد خصوصی مشیر زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ اس معاملے پر میں نے جمعے کو انقرہ میں روسی ہم منصب ضمیر کابیلوف سے بات چیت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اتفاق کیا کہ افغان امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے جو بھی ضروری ہو، اس پر عمل کیا جائے۔ مذکورہ ٹوئٹس کے مطابق روسی اور امریکی مشیروں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ مزید پیش رفت کرتے ہوئے، افغانی متحد، باہمی اور قومی مذاکرات کی ٹیم کے نام کا اعلان کریں، جن میں افغان حکومت اور دیگر افغانی شامل ہوں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں طالبان نے اعلان کیا تھا کہ وہ رواں ماہ میں مذاکرات کے حوالے سے آئندہ ملاقات اسلام آباد میں کرنے کے خواہشمند ہیں لیکن ایسا نہیں کرسکتے کیونکہ ان پر سفیری پابندیاں موجود ہیں۔
آپ کا تبصرہ