23 فروری، 2019، 1:19 PM

بھارت میں ایرو انڈیا شو شروع ہونے سے قبل پارکنگ میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی

بھارت میں ایرو انڈیا شو شروع ہونے سے قبل پارکنگ میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی

بھارتی ریاست بنگلورو کے شہر ایلاہنکا آج ایرو انڈیا ایئر شو ہونے جا رہا تھا جہان پارکنگ میں آگ بھڑک اٹھنے سے 300 سے زائد گاڑیاں جل کر کوئلہ ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست بنگلورو کے شہر ایلاہنکا آج ایرو انڈیا ایئر شو ہونے جا رہا تھا جہان پارکنگ میں آگ بھڑک اٹھنے سے 300 سے زائد گاڑیاں جل کر کوئلہ ہو گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایرو انڈیا شو کے آغاز کا وقت قریب تھا کہ اچانک پارکنگ ایریا میں سوکھی ہوئی گھاس میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے بڑے پیمانے پر وہاں کھڑی گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث عارضی طور پر ایرو انڈیا شو کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ بھارتی فائر بریگیڈ کا ادارہ مسلسل آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہے اور کہا جارہاہے کہ ممکنہ طور پر آگ بجھانے کے بعد ایرو انڈیا شو شام میں شروع کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس ایئر شو کی تیاری کے دوران بھارت کے دو جنگی طیارے بھی ریہرسل کے دوران آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے تھے۔

News ID 1888318

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha