18 فروری، 2019، 4:34 PM

سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی

سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ ایران خود دہشتگردی برآمد کرنے والا ملک ہے لیکن دوسروں پر دہشت گردی کا الزام لگارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ ایران خود دہشتگردی برآمد کرنے والا ملک ہے لیکن دوسروں پر دہشت گردی کا الزام لگارہا ہے۔

پاکستان میں پریس کانفرنس کے دوران سعودی وزیر نے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ دہشت گردی کے پھیلاؤ کا ذریعہ ہیں، انقلاب ایران کے بعد سے ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا پشت پناہ ہے جس نے لبنان میں حزب اللہ اور یمن میں حوثی جیسی دہشت گرد تنظیمیں بنائی ہیں۔ عادل الجبیر نے دعوی کیا کہ امریکہ اور سعودی عرب سمیت متعدد ممالک میں دہشت گردوں حملوں میں ایران ملوث رہا ہے اور دہشت گرد تنظیموں کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرتا ہے۔ عادل الجبیر نے بیہودہ الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نائن الیون کے بعد سے ایران نے القاعدہ کی قیادت اور اسامہ بن لادن کے بیٹے کو پناہ دے رکھی ہے، دہشت گرد آزادانہ ایران میں نقل و حرکت کرتے ہیں، سعودی عرب خود اس کی دہشت گردی کا نشانہ ہے، لیکن ہم ہوشیار ہیں اور دہشت گردوں اور ان کے مددگاروں کے خلاف کارروائی میں بے رحم ہیں۔

News Code 1888205

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha