مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فوج نے پلوامہ حملے کے ماسٹر مائنڈ کے مقابلے میں ساتھی سمیت ہلاکت کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جھڑپ میں بھارتی فوج کا ایک میجر اور 3 اہلکار بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ تازہ جھڑپ میں ایک شہری اور ایک بھارتی فوجی زخمی بھی ہیں اور دونوں کی حالت نازک ہے۔ علاقے میں دوطرفہ فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے تاہم گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
واضح رہے کہ 14 فروری کو پلوامہ میں سیکیورٹی فورسز پر خود کش حملے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے، بھارت نے دھماکے کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالتے ہوئے حملے کے ماسٹر مائنڈ کے طور پر عبدالرشید غازی نامی شخص کا خاکہ بھی جاری کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ