17 فروری، 2019، 11:46 AM

پاکستان میں بن سلمان کے دورے کیلئے سیکیورٹی اور استقبال کی تیاریاں مکمل

پاکستان میں بن سلمان کے دورے کیلئے سیکیورٹی اور استقبال کی تیاریاں مکمل

سعودی ولی عہد بن سلمان آج پاکستان پہنچیں گے جبکہ ان کے استقبال اور سیکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی ولی عہد بن سلمان آج پاکستان پہنچیں گے جبکہ ان کے استقبال اور سیکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق شاہی مہمانوں کو باکس سیکیورٹی فراہم کرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ بن سلمان کو 3 لئیرز باکس سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ راولپنڈی نور خان ائیربیس سے وزیراعظم ہاؤس تک باکس سیکیورٹی مشترکہ طور پر کمانڈ پاک فوج اور شاہی گارڈز کے سپرد ہوگی، فضائی نگرانی کے ساتھ ساتھ بلند عمارتوں پر اہلکار تعینات ہوں گے۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد کا ایئرپورٹ پراستقبال کرنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس لائیں گے جہاں سعودی ولی عہد کو گارڈ آف آنرپیش کیا جائے گا۔ وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان اورسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی باضابطہ ملاقات ہوگی اور شام میں دونوں ممالک کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

سعودی ولی عہد کی سیکیورٹی کی ذمہ داری ٹرپل ون بریگیڈ کے سپرد کردی گئی ہیں جب کہ پولیس کے علاوہ ٹرپل ون بریگیڈ اور رینجرز کے متعدد ونگ جبکہ لائٹ کمانڈو بی این کی دو بٹالین اور زرار اینٹی ٹیررسٹ یونٹ کی ایک بٹالین تعینات کی جائے گی۔ ایس ایل سی ٹو ریڈا دو مختلف مقامات پر نصب کیے جائیں گے، ایوی ایشن کے چھ عدد ایم آئی 17 طیارے فضائی نگرانی کریں گے۔ انٹیلی جنس کی دو بٹالین جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی 28 ٹیمیں کام کریں گی اور ایمبولینسز میڈیکل عملہ سمیت لگ بھگ 12 ہزار افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔

News ID 1888175

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha