ٹرمپ اور اپوزیشن شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے معاہدے پر متفق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اپوزیشن کے درمیان شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اپوزیشن کے درمیان شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعد ملک میں جاری شٹ ڈاؤن عبوری طور پر ختم ہو گیا ہے۔ جمعے کے روز معاہدے کو آئینی شکل دیتے ہوئے کانگریس میں قانون سازی کی جائے گی۔ طے پائے گئے معاہدے میں اپوزیشن نے میکسیکو کی سرحد پر حفاظتی دیوار بنانے کے لیے ایک ارب 37 کروڑ ڈالر کی منظوری دینے کی ہامی بھری ہے جس پر صدر نے بھی رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ قبل ازیں صدر ٹرمپ نے 5 ارب 70 کروڑ ڈالر کا مطالبہ کیا تھا۔

گزشتہ برس کے آخری ماہ صدر ٹرمپ نے میکسیکو کی حفاظتی سرحدی دیوار کی تعمیر کے لیے 5 ارب سے زائد فنڈ کی منظوری نہ دینے پر بجٹ دستاویز پر دستخط سے انکار کردیا تھا جس سے ملک بھر میں کرسمس سے قبل سرکاری محکموں میں شٹ ڈاؤن ہوگیا تھا۔

News Code 1888087

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =