میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کا معاہدہ

امریکی قانون سازوں نے ایک اور شٹ ڈاؤن سے بچاؤ کے لیے میکسیکو کی سرحد کےساتھ دیوار کی تعمیر کے لیے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی قانون سازوں نے ایک اور شٹ ڈاؤن سے بچاؤ کے لیے میکسیکو کی سرحد کےساتھ دیوار کی تعمیر کے لیے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مطلوبہ رقم سے بہت کم ہے، انہوں نے دیوار کی فنڈنگ کے لیے 5 ارب 70 کروڑ ڈالر کا مطالبہ کیا تھا۔ اگر یہ معاہدہ منظور ہوجاتا ہے تو اس سے ایک نئے تنازع کا خدشہ ہے کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دیوار کے لیے مطلوبہ فنڈنگ منظور نہ ہونے کی صورت میں 15 فروری سے حکومت کے بجٹ میں کٹوتی کی دھمکی دی تھی۔ کانگریس کے سینئر ارکان نے اے ایف پی کو بتایا کہ معاہدے میں میکسیکو سے ملحقہ بارڈر پر دیوار بنانے کے لیے ایک ارب 37 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدے میں اتفاق کی گئی رقم سے صرف 55 میل (89 کلومیٹر ) تک تعمیراتی اخراجات ہوں گے،جوکہ جنوبی ٹیکساس کے علاقے ریو گرینڈ تک ہی دیوار کی تعمیر میں مدد دے گی۔ امریکی قانون سازوں کی جانب سے اتفاق کیے گئے اس معاہدے پر تاحال وائٹ ہاؤس کی منظوری کا انتظار ہے۔

News Code 1888074

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =