مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزير خارجہ تہران کے دورے پر ہیں جہاں اس نے ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے شام کے وزير خارجہ ولیدالمعلم کے ساتھ ملاقات میں شام کے خلاف اسرائیل کی مسلسل جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل، شام اور خطے میں امن و ثبات اور صلح کا اصلی دشمن اور مخالف ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے شامی حکومت ، عوام اور فوج کی دہشت گردوں پر شاندار کامیابی پر شامی وزير خارجہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شام میں دہشت گردوں کی شکست در حقیقت اسرائیل اور امریکہ کی شکست ہے جنھوں نے دہشت گردوں کو ہر قسم کے ہتھیار فراہم کرکے شامی حکومت کو گرانے کے لئے شام روانہ کیا تھا۔
اس ملاقات میں شام کے وزير خارجہ نے شام کی تازہ ترین صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھر پور حمایت پر شامی حکومت اور عوام ایران کے شکر گزار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں پر شام کی فتح درحقیقت ایران کی فتح ہے۔
آپ کا تبصرہ