29 جنوری، 2019، 1:04 PM

سندھ میں سرکاری ڈاکٹروں کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

سندھ میں سرکاری ڈاکٹروں کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

پاکستان کے شہر کراچی سمیت سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی جانب سے ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی اور اس دوران او پی ڈیزمیں کام بند رہا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی سمیت سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی جانب سے ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی اور اس دوران او پی ڈیزمیں کام بند رہا۔

سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں تعینات ینگ ڈاکٹرز تنخواہوں میں اضافے، ہیلتھ الاؤنس اور انشورنس سمیت دیگر مراعات نا ملنے پر سراپا احتجاج ہیں، دوسرے روز بھی تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز بند رہیں جس کی وجہ سے مریضوں اور تیمار داروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

مظاہرین کہتے ہیں کہ محکمہ صحت کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے، یہاں کوئی کام رشوت کے بغیر نہیں ہوتا، ہم محکمہ صحت سندھ کی ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، سپریم کورٹ ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے کے لئے حکم دے چکی ہے لیکن عدالتی حکم پر بھی محکمہ صحت اور انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوئی مطالبات کے حق میں ان کا احتجاج بدھ تک جاری رہے گا، مطالبات نا ماننے کی صورت میں آئندہ ایمرجنسی اور وارڈز بھی بند کریں گے اور وزیر اعلی ہاؤس کا گھیراؤ بھی کریں گے،جس کی ذمہ دار حکومت سندھ اور محکمہ صحت خود ہوگا۔

News Code 1887686

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha