مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سینیٹر لِنڈسے گراہم نے پاکستانی حکام سے افغان جنگ کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرنے پر مفت تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) کی پیشکش کردی۔
اس سے قبل سینیٹر گراہم نے افغانستان کے حالیہ دورے کے بعد پاکستان کو ایف ٹی اے پیشکش کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’اگر ہم پاکستان جائیں اور طالبان کو امن مذاکرات کی میز تک لانے پر مفت تجارتی معاہدہ پیش کریں تو افغان جنگ کا خاتمہ ہوسکتا ہے‘۔
گزشتہ ہفتے اسلام آباد آمد سے قبل سینیٹر گراہم نے دیگر امریکی حکام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستانی حکام کو ایف ٹی اے کی پیشکش پر بات کریں گے اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی واشنگٹن کے دورے کو ممکن بنانے پر غور کریں گے۔
تاہم واشنگٹن کے سفارتی حکام کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اور عمران ملاقات اور پاکستان کے لیے ایف ٹی اے کی پیشکش صرف اس وقت ممکن ہے جب واشنگٹن افغان جنگ میں معاہدے پر اسلام آباد کی کوششوں سے مطمئن ہوگا۔
آپ کا تبصرہ