20 جنوری، 2019، 6:04 PM

لیبیا میں مسلح گروہوں میں جھڑپوں کے دوران صحافی ہلاک

لیبیا میں مسلح گروہوں میں جھڑپوں کے دوران صحافی ہلاک

لیبیا کے علاقے شمالی طرابلس میں جھڑپوں کے دوران شیل لگنے سے ملک کے نامور صحافی محمد بن خلیفہ ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے علاقے شمالی طرابلس میں جھڑپوں کے دوران شیل لگنے سے ملک کے نامور صحافی محمد بن خلیفہ ہلاک ہوگئے۔

شمالی طرابلس کے علاقے قیصر بن غاشر میں محمد بن خلیفہ پیڑولنگ کرنے والی مسلح ملیشیا کے ساتھ تھے کہ جھڑپ میں ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ ہلاک ہونے والے فوٹو گرافر خود بھی آزاد صحافی تھے جو ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے علاوہ متعدد اداروں کے لیے کام کررہے تھے۔

لیبیا کی وزارت صحت کے مطابق رواں ہفتے مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپوں میں 13 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ لیبیا کے طویل حکمران معمر قذافی کے خلاف بغاوت اور اس دوران ان کی ہلاک کے بعد 2011 سے ملک میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت اور مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

News ID 1887456

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha